Wednesday, April 24, 2024

حریت رہنما مقبول بٹ شہید کی 35ویں برسی منائی جا رہی ہے

حریت رہنما مقبول بٹ شہید کی 35ویں برسی منائی جا رہی ہے
February 11, 2019
مقبوضہ کشمیر ( 92 نیوز) حریت رہنما مقبول بٹ شہید کی آج 35 ویں برسی منائی جا رہی ہے ، اس موقع پر حریت رہنماؤں کی کال پر آج مقبوضہ وادی میں شٹرڈاؤن ہڑتال  کی جا رہی ہے ۔ حریت رہنما  مقبول بٹ شہید کو  11 فروری 1984 میں شہید کیا گیا تھا جن کی یاد میں اہلیان مقبوضہ کشمیر  ہرسال اس دن شٹر ڈاؤن ہڑتال کرتے ہیں ۔ حریت رہنمایاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے مقبول  بٹ کے 35 ویں یوم شہادت پر ویڈیو پیغام میں شہید کی آزادی کیلئے  کاوشوں اور قربانی کو سراہا ۔ انہوں  نے مقبول بٹ شہید کو حبیب جالب کی نظم سے خراج عقیدت پیش کیا اور کہا قائد کشمیر کی یوم شہادت کو 35 سال ہوگئے ہیں ، مقبول بٹ نے کشمیری تحریک آزادی کو امر کردیا، مقبول بٹ کی قربانیاں انشا اللہ رنگ لائیں گی۔ ادھر بھارتی درندہ صفت فورسز نے  ضلع کلگام میں نام نہاد آپریشن کی آڑ میں پانچ کشمیریوں کو شہید کردیا۔ پیلٹ گن اور فائرنگ کے نتیجے میں متعدد کشمیری زخمی بھی ہوئے ۔