Saturday, April 27, 2024

حریت رہنما علی گیلانی کی پاکستانی ہائی کمشنر سے ملاقات

حریت رہنما علی گیلانی کی پاکستانی ہائی کمشنر سے ملاقات
March 9, 2015
نئی دہلی (ویب ڈیسک ) بزرگ کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی نے بھارت میں پاکستان کے سفیر عبدالباسط سے ملاقات کی ۔ سید علی گیلانی کی پاکستانی ہائی کمشنر سے ملاقات کو بھارتی میڈیا ایک اور حریت لیڈر مسرت عالم کی رہائی کے تناظر میں اہمیت دے رہا ہے۔ مسرت عالم کی رہائی پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی  لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں شدید تنقید کا سامنا ہے۔ علی گیلانی نے پاکستانی ہائی کمشنر سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسرت عالم کی رہائی کوئی بڑی بات نہیں ہے ۔ علی گیلانی نے کہا کہ بھارت کو یہ حقیقت مان لینی چاہئے کہ جموں کشمیر متنازع علاقہ ہے۔ دوسری طرف بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے  لوک سبھا میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ  جموں حکومت نے مسرت عالم کی رہائی پر اعتماد میں نہیں لیا،اپوزیشن ہمیں حب الوطنی نہ درس نہ دے  بھارت کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔