Tuesday, May 21, 2024

حریت رہنما سید علی گیلانی کو دورہ پاکستان کی دعوت

حریت رہنما سید علی گیلانی کو دورہ پاکستان کی دعوت
October 15, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وزیراعظم نواز شریف نے حریت رہنما سید علی گیلانی کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ کشمیر پاک بھارت مذاکرات کے ایجنڈے میں ہمیشہ سرفہرست رہے گا۔ وزیرا عظم نوازشریف نے حریت رہنما سید علی گیلانی کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتا ہے۔ ترجمان کے مطابق داعش پاکستان میں موجود نہیں تاہم اس کا وجود پاکستان میں کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پا کستان انسداد دہشت گردی کے حوالے سے ترکی کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔