Wednesday, May 8, 2024

حرمین شریفین میں کورونا کی پابندیوں میں نرمی پرعملدرآمد شروع

حرمین شریفین میں کورونا کی پابندیوں میں نرمی پرعملدرآمد شروع
October 16, 2021 ویب ڈیسک

ریاض (92 نیوز) حرمین شریفین میں کورونا کی پابندیوں میں نرمی پر عملدرآمد شروع ہو گیا۔

مسجد الحرام میں زائرین کی تعداد پر لگی پابندی بھی ختم کر دی گئی۔ حرمین شریفین میں اب معمول کے مطابق تمام سرگرمیاں سرانجام دی جائیں گی۔ مسجد الحرام میں خدام نے ایس او پیز سے متعلق اسٹیکر اتارنا شروع کر دئیے۔

اسٹیکر اتارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔ سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے مسجدالحرام کے خدام فرش پر لگے سماجی فاصلے کے اسٹکر اتار رہے ہیں۔

سعودی میڈیا کے مطابق حرمین شریفین کی انتظامیہ کے حکم پر عشا کی نماز کے بعد خدام نے اسٹکر ہٹانے شروع کئے۔ نہ صرف مسجدالحرام میں بلکہ مسجد نبوی میں بھی اسٹکر ہٹا دئیے گئے۔

سعودی حکومت نے گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کی پابندیاں ختم اور کچھ علاقوں میں نرم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ مسجد الحرام میں زائرین کی تعداد پر لگی پابندی بھی ختم کر دی گئی ہے جن کا اطلاق آج سے ہو گا۔ حرمین شریفین میں اب معمول کے مطابق عبادات کی جا سکیں گی۔