Thursday, April 25, 2024

حرمین الشریفین میں کئے گئے اقدامات کا مقصد عوام کا تحفظ ہے ، امام مسجد الحرام

حرمین الشریفین میں کئے گئے اقدامات کا مقصد عوام کا تحفظ ہے ، امام مسجد الحرام
March 9, 2020
ریاض (92 نیوز)سعودی عرب میں مزید پانچ افراد میں کرونا کی تشخیص ہوگئی ، مسجد الحرام کے امام شیخ عبدالرحمان السدیس کہتے ہیں حرمین الشریفین میں کیے گئے اقدامات کا مقصد لوگوں کی زندگیوں کا تحفظ کرنا ہے۔ مسلمانوں کا مقدس ترین مقام  خانہ کعبہ کی بندش کو ایک اور روز بیت گیا ، مقدس مقامات آج بھی عازمین کی پہنچ سے دور ہیں۔ خانہ کعبہ کے گرد بنایا گیا حصار برقرار ہے ۔ حجر اسود، رکن یمانی، ملتزم، حطیم، مقام ابراہیم اور میزاب رحمت تک رسائی ناممکن ہوگئی۔ مسجد الحرام کے امام شیخ عبدالرحمٰن السدیس نے نماز عشاء کے بعد خصوصی خطاب کیا جس میں انھوں نے حرمین الشریفین  میں کیے گئے اقدامات کا دفاع کیا،، ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کی طرح سعودی عرب میں کرونا کے کیسز سامنے آرہے ہیں،، عمرہ کی ادائیگی سمیت دیگر پابندیوں کا مقصد عوام کا تحفظ ہے ، انھوں نے بیماری سے نجات کیلئے خصوصی دعا بھی کرائی۔ مملکت میں کرونا کے مزید کیسز سامنے آگئے ہیں ، جس کی وجہ سے صوبہ قطیف کا عارضی لاک ڈاؤن بھی کردیا گیا ہے۔