Thursday, March 28, 2024

حرم شریف میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب منعقد ہوئی

حرم شریف میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب منعقد ہوئی
August 20, 2018
مکہ مکرمہ ( 92 نیوز) حرم شریف میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب ہوئی جس میں سعودی حکام اور مسلم ممالک کے سفراء نے  شرکت کی سعادت حاصل کی،غلاف کعبہ کی تیاری میں 150 کلو گرام خالص سونا،ایک سو کلو گرام چاندی اور چھ سو ستر کلو گرام ریشم استعمال ہوا ہے جبکہ اس پر بیس لاکھ ریال لاگت آئی  ہے۔ غلاف کعبہ کو کسوہ بھی کہا جاتا ہے جس کی تیاری میں ایک سال لگتا ہے ،  غلاف کعبہ یا کِسوہ کی تیاری کیلئے الگ سے  کارخانہ قائم ہے  جہاں دو سو افراد بیک وقت کام کرتے ہیں۔ کِسوہ مجموعی طور پر 47 حصوں پر مشتمل ہوتا ہے،ہر حصہ 14 میٹر طویل اور 95 سینٹی میٹر چوڑا ہوتا ہے ،غلاف کعبہ کی تبدیلی میں چھ گھنٹے کا وقت لگتا ہے۔ غلاف کعبہ کی تیاری میں استعمال ہونے والا ریشم اٹلی سے جبکہ سونے اور چاندی کی تاریں جرمنی سے آتی ہیں،ہر سال نو ذوالحجہ کو غلاف کعبہ تبدیل کیا جاتا  ہے۔