Friday, April 26, 2024

حرا کا قاتل گرفتار، ملزم بہنوئی نکلا ‏

حرا کا قاتل گرفتار، ملزم بہنوئی نکلا ‏
November 23, 2019
گوجرانوالہ (92 نیوز) حرا کے قتل کا معمہ حل ہو گیا ،  مقتولہ کا قاتل اس کا بہنوئی  نکلا ، ملزم عدنان نے گوجرانوالہ سے لاہور آکر   قتل کیا اور واپس چلا گیا ۔ لاہور کے علاقے کبوتر پورہ میں شادی سے4روز قبل حرا نامی لڑکی کو گھر سے اغوا کر کے موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا ،حرا کا قاتل کوئی اور نہیں بلکہ  بہنوئی نکلا، ملزم  گوجرانوالہ سے لاہور آیا اور حرا کو قتل کرکے دوبارہ گوجرانوالہ چلا گیا، پولیس نے علاقے کی جیو فینسنگ کے ذریعے ملزم کی شناخت کی اور گرفتار کرلیا۔ لاہور پولیس نے24سالہ حرا سے رابطے میں رہنے والے دو دیگر رشتہ داروں کو بھی گرفتار کرلیا ہے، دونوں کے ساتھ حرا نے قتل سے قبل فون پر طویل گفتگو کی جبکہ میسیجز کا بھی تبادلہ ہوتا رہا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ کو گھر سے باہر بلا کر اس پر چھ گولیاں چلائی گئیں جبکہ تین اسے لگیں، چوبیس سالہ حرا کو اس کی شادی سے چاردن پہلے گھر سے اغوا کرکے قتل کردیا گیا تھا۔