Saturday, May 4, 2024

حدیدہ جنگ بندی معاہدے کی مانیٹرنگ کرنیوالی اقوام متحدہ ٹیم یمن پہنچ گئی

حدیدہ جنگ بندی معاہدے کی مانیٹرنگ کرنیوالی اقوام متحدہ ٹیم یمن پہنچ گئی
December 23, 2018
صنعا (92 نیوز) حدیدہ جنگ بندی معاہدے کی مانیٹرنگ کرنیوالی اقوام متحدہ ٹیم یمن پہنچ گئی۔ ریٹائرڈ ڈچ جنرل پیٹرک کیمارٹ مانیٹرنگ ٹیم کے سربراہ ہیں۔ ٹیم کے ارکان حدیدہ، صالف اورراس ایسا میں جنگ بندی معاہدے کی مانیٹرنگ کریں گے۔ یمن میں چار سال کی خانہ جنگی کے بعد رواں ماہ ہی اقوام متحدہ کی زیر نگرانی امن مذاکرات کامیاب ہوئے تھے۔ سویڈن میں ہونیوالے مذاکرات میں  حوثی باغیوں اور یمنی حکومت  حدیدہ میں  جنگ بندی پر راضی ہوئے تھے۔ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے جمعہ کے روز جنگ بندی معاہدے کی توثیق کی تھی ۔ امن معاہدے پر اٹھارہ دسمبر سے عمل درامد  شروع ہو گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق مانیٹرنگ ٹیم کے ارکان غیر مسلح ہوں گے اور وہ حدیدہ بندرگاہ کے امور چلانے میں انتظامیہ کی معاونت کریں گے۔