Friday, March 29, 2024

حدیبیہ پیپر ملز کیس ری اوپن سے متعلق نیب کی اپیل پر سماعت

حدیبیہ پیپر ملز کیس ری اوپن سے متعلق نیب کی اپیل پر سماعت
December 11, 2017

 اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ میں نواز شریف فیملی کے خلاف حدیبیہ پیپر ملز کیس دوبارہ کھولنے سے متعلق درخواست کی سماعت آج ہو گی۔ تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔
حدیبیہ پیپرز کیس کھولنے کے لئے نیب نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے جس کی سماعت آج ہو گی۔
جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل بینچ اپیل کی سماعت کرے گا۔
سپریم کورٹ نے نیب سے حدیبیہ ریفرنس سے متعلق تمام ریکارڈ طلب کر رکھا ہے۔
دوسری جانب احتساب عدالت میں العزیزیہ سٹیل مل ریفرنس کی سماعت آج ہو گی۔
گزشتہ سماعت میں گواہ ملک طیب نے عدالت میں نواز شریف کے بنک اکاونٹ کے حوالے سے ٹرنزاکشن کی دستاویزات اور تفصیلات عدالت میں جمع کرائیں تھیں جس پر وکیل آج جرح کریں گے۔