Friday, April 26, 2024

حدیبیہ پیپر ملز کیس دوبارہ کھولنے سے متعلق نیب کی اپیل پر آج سماعت ہوگی

حدیبیہ پیپر ملز کیس دوبارہ کھولنے سے متعلق نیب کی اپیل پر آج سماعت ہوگی
November 28, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ میں حدیبیہ پیپر ملز کیس دوبارہ کھولنے سے متعلق نیب کی اپیل پر آج سماعت ہو گی۔
سپریم کورٹ شریف خاندان کے خلاف حدیبیہ پیپر ملز کیس دوبارہ کھولنے سے متعلق نیب کی اپیل پر آج سماعت کرے گی۔ جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل تین رکنی بنچ اپیل کی سماعت کرے گا۔
اس سے پہلے جسٹس آصف سعید کھوسہ کی جانب سے اپیل کی سماعت سے معذرت کے بعد بنچ تحلیل کر دیا تھا۔