Friday, April 26, 2024

حدیبیہ ریفرنس دوبارہ کھولنے کیلئے اپیل زائد المیعاد ہے، سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ

حدیبیہ ریفرنس دوبارہ کھولنے کیلئے اپیل زائد المیعاد ہے، سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ
January 5, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے حدیبیہ پیپر ملز کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ فیصلے میں سپریم کورٹ نے 36 صفحات کے فیصلے میں ریفرنس خارج کرنے کے ہائیکورٹ کے فیصلے کو درست اور نیب کی اپیل کو زائد المعیاد قرار دیا ۔
جسٹس قائز عیسی کے تحریر کردہ 36 صحفات پر مشتمل فیصلے میں قرار دیا گیا کہ ہائیکورٹ نے ریفرنس درست طور پر مسترد کیا۔ اس معاملے کی دوبارہ تفتیش نہیں ہو سکتی۔ ہائیکورٹ کے ایک جج صاحب نے دوبارہ تفتیش کا جو فیصلہ دیا وجوہات نہیں بتائیں جبکہ نیب کی اپیل زائد المعیاد بھی ہے۔
تحریری فیصلے کے مطابق سپیشل پراسیکیوٹر نیب بھی ریفرنس دوبارہ کھولنے کے معاملے پر عدالت کو مطمئن نہ کر سکے۔ شریف خاندان کواپنے دفاع کے حق سے محروم رکھا گیا۔ ریفرنس کو بلاوجہ لمبےعرصے کے لیے لٹکایا گیا۔ ریفرنس کو غیر معینہ مدت کے لیے التواء میں رکھ کر قانون عمل کی توہین کی گئی جبکہ ریفرنس کا مقصد فریقین کو دباو میں لانا تھا۔
جسٹس مشیرعالم کی سربرائی مین تین رکنی بینچ نے 15 دسمبر کے مختصر فیصلے میں ریفرنس کھولنے سے متعلق نیب کی اپیل کو مسترد کر دیا تھا۔