Friday, April 19, 2024

حجرہ شاہ مقیم میں آٹا نایاب، شہریوں کی بڑی تعداد یوٹیلیٹی سٹورز کے باہر جمع

حجرہ شاہ مقیم میں آٹا نایاب، شہریوں کی بڑی تعداد یوٹیلیٹی سٹورز کے باہر جمع
March 30, 2020
حجرہ شاہ مقیم (92 نیوز) حجرہ شاہ مقیم میں آٹا نایاب ہوگیا۔ شہر میں دفعہ 144 کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے گئے۔ شہریوں کی بڑی تعداد آٹے کے حصول کے لیے یوٹیلیٹی سٹورز کے باہر پہنچ گئی۔ حجرہ شاہ مقیم میں آٹا نایاب ہونے پر شہریوں کی لمبی قطاریں یوٹیلیٹی سٹورز کے باہر لگ گئیں۔ یوٹیلیٹی سٹورز کی جانب سے آٹا من پسند افراد میں تقسیم کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ آٹے کے حصول کے لیے آنے والے مزدور، دیہاڑی دار اور متوسط طبقے کے افراد کو تشدد کا نشانہ بھی بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے اور انہیں آٹا بھی نہیں دیا جارہا ہے۔ حجرہ شاہ مقیم میں شہری کورونا وائرس کو بھول کر ٓٹے کے حصول کے لیے ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔