Friday, March 29, 2024

حجرہ شاہ مقیم : شوگرملز میں کام کرنیوالا مزدور مشین کی زد میں آکر جاں بحق

حجرہ شاہ مقیم : شوگرملز میں کام کرنیوالا مزدور مشین کی زد میں آکر جاں بحق
March 8, 2017
حجرہ شاہ مقیم (92نیوز)حجرہ شاہ مقیم میں ایک شوگر ملز میں کام کرنے والا مزدور ،مشین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلا تکےمطابق چونیاں روڈ پر واقع شوگر ملز میں کا پلانٹ مرمت کے لیے بند کیا گیا تھا ، مشتاق نامی مزدور مرمت کا کام کررہا تھا کہ مل انتظامیہ نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پلانٹ چلا دیا  ۔ اس پلانٹ کی زد میں آکر مشتاق نامی شخص جاں بحق ہوگیا ، ورثا نے لاش سڑک پررکھ کراحتجاج کیا ، ورثا نےحادثے کے ذمہ داروں  کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ۔