Monday, May 13, 2024

حجراسود کی واضح ترین تصاویر جاری

حجراسود کی واضح ترین تصاویر جاری
May 4, 2021

مکہ (92 نیوز) حرمین شریفین انتظامیہ نے حجراسود کی واضح ترین تصاویر جاری کردیں۔

انتظامیہ کے مطابق واضح تصاویر 1 ہزار سے زائد فوکس سٹیک پینوراما تصاویر کو ملا کرسامنے آئی ہیں، اصل تصاویر سات گھنٹے میں کھینچی گئیں۔

انتظامیہ نےکہا کہ سیکڑوں مختلف تصاویر کو ملا کر واضح تصاویر حاصل کرنے میں پچاس گھنٹے لگے۔ حیرت انگیز حد تک واضح تصاویر کا ریزولوشن 49 ہزار میگا پکسل ہے۔