Friday, April 19, 2024

حجام نے قینچی کی بجائے ہتھوڑی اور بغدے سے بال کاٹ دیئے

حجام نے قینچی کی بجائے ہتھوڑی اور بغدے سے بال کاٹ دیئے
November 28, 2016

لاہور(ویب ڈیسک)سر کے بالوں کو کاٹنے کے لیے دنیا بھر کے ہیئر ڈریسر نت نئے طریقے آزماتے رہتے ہیں۔ آج ہم آپ کو ایک ایسا طریقہ دکھاتے ہیں جو اس سے پہلے آپ نے نہیں دیکھا ہو گا۔ 

تفصیلات کےمطابق ٹوکا کٹنگ کو اگر حجام کی مہارت  اور بال کٹوانے والے کے حوصلے کا امتحان کہا جائے تو غلط نہ ہو گا۔

یہ ’’حجامت‘‘ کا ایک ایسا طریقہ ہے جس میں حجام بیک وقت گوشت کاٹنے والے ٹوکے اور کیل ٹھونکنے والی ہتھوڑی کو استعمال کرتے ہوئے  نرم و نازک بالوں کو تراشتا ہے۔

ٹوکا کٹنگ کے لیے حجام کا ماہر ہونا بہت ضروری ہے تاکہ ہتھوڑی ہاتھ سے چھوٹ کر کھوپڑی پر اور ٹوکا پھسل کر گردن پر نہ جا لگے،

دوسری طرف بال کٹوانے والے کا حوصلہ مند ہونا بھی اتنا ہی ضروری ہے تاکہ وہ ٹوکا کٹنگ کا شوق پورا کرنے کے دوران ہتھوڑے یا ٹوکے کا وار سہنے کے لیے ذہنی طور پر تیار رہے۔

ٹوکا کٹنگ سے پہلے آپ  بالوں کو تلوار سے تراشنے، آگ سے جلانے اور منہ میں قینچی پکڑ  کر کاٹنے کے طریقے تو دیکھ ہی چکے ہوں گے۔