Saturday, May 18, 2024

حجاج کرام کے آرام اور کام کیلئے کیپسول ہوٹل متعارف

حجاج کرام کے آرام اور کام کیلئے کیپسول ہوٹل متعارف
August 19, 2018
مکہ مکرمہ( 92 نیوز)سعودی حکام نے عازمین  حج  کیلئے مزید آسانیاں پیدا کردیں، حجاج کرام کے آرام اور کام کیلئے کیپسول ہوٹل متعارف کروادیے ۔ سعودی حکام نے عازمین حج  کیلئے مکہ میں کیپسول ہوٹل نصب کردیے،حکام کے مطابق ان کا ہوٹل کا مقصد رش میں عازمین حج کو پرسکون جگہ فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنے ضروری کام تسلی سے کرسکیں ۔ یہ کیپسول 220سینٹی میٹر لمبے اور 120 سینٹی میٹر چوڑے  ہیں ،  ان میں عازمین حج کیلئے  ضروری سہولیات بھی ہیں ،اس کے ساتھ ساتھ عازمین حج اپنا سامان بھی ان کیپسولز میں محفوظ کرسکتے ہیں ۔ حکام کے مطابق ان کیپسولز ہوٹلز کو منیٰ میں نصب کیاگیاہے تاکہ ادھیڑ عمر عازمین حج  آرام کرکے  مناسک حج تسلی سے ادا کر سکیں ۔