Thursday, March 28, 2024

حجاج کرام کی رہنمائی کے لیے پاکستانی رضا کاروں کا کردار نمایاں

حجاج کرام کی رہنمائی کے لیے پاکستانی رضا کاروں کا کردار نمایاں
August 20, 2018
ریاض (92 نیوز) حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے والوں کی رہنمائی اور ان کو حج میں مدد کرنے کے حوالے سے پاکستانی رضا کاروں کا کردار بھی ہمیشہ نمایاں رہا ہے۔ حج کے موقع پر سعودی عرب میں مقیم پاکستانی رضا کار بھی اپنی خدمات سرانجام دیتے ہیں۔ پاکستان حج والینٹیر گروپ کے ریاض ، دمام اور جدہ سے دو ہزار کے قریب پاکستانی تارکین وطن رضاکارانہ خدمات کی انجام دہی کے لئے مکہ مکرمہ پہنچے ہیں جن کا مقصد پاکستان سے آئے حجاج کی رہنمائی کرنا ہے۔ حجاج کو منی میں ان کے خیموں تک رہنمائی، شیاطین کو کنکر مارنے کے عمل میں مدد کرنا، بزرگ حجاج کی بھرپور خدمت کا فریضہ بھی یہ رضا کار سرانجام دیتے ہیں۔ پاکستانی رضا کاروں کا یہ گروپ صرف اللہ کی خوشنودی کے لئے حجاج کی خدمت میں پیش پیش رہتا ہے اور حج کے پانچوں ایام مشائیر مقدسہ میں موجود رہنے کے علاوہ معذور اور بیمار ہوجانے والے حجاج کو بیت اللہ لاکر طواف زیارت بھی کرواتے ہیں۔