Sunday, May 19, 2024

حجاج کرام کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے سعودی سکیورٹی فورسز کی مشقیں

حجاج کرام کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے سعودی سکیورٹی فورسز کی مشقیں
August 24, 2017

جدہ (92 نیوز) مکہ مکرمہ میں حج کے دوران حجاج کرام کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے سعودی سکیورٹی فورسز نے سالانہ مشقیں کیں۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے سکیورٹی فورسز کی استعداد اور جنگی مہارتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ حجاج کرام کی حفاظت ہمارا اولین فریضہ ہے۔

دنیا بھر سے لاکھوں مسلمانوں فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے مکہ مکرمہ پہنچ رہے ہیں۔ ۔۔جنہیں فول پروف سکیورٹی دینے کیلئے سعودی سپیشل فورسز نے مشقوں  کااہتمام کیا۔

سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان نے کابینہ کے دیگر ارکان کے ہمراہ مشقوں کا معائنہ کیا

حجاج کرام کی سکیورٹی کیلئے متعین سپیشل فورسز کے جوانوں  نے آگ میں سے کودنے ،،ہیلی کاپٹرز کے ذریعے حرم کی نگرانی کا مظاہرہ بھی پیش کیا۔

سکیورٹی فورسز نے کسی ممکنہ دہشتگرد حملے سے نمٹنے کیلئے جنگی مہارتوں کا بھی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ حجاج کرام کو ہر ممکن سہولیات اور سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔