Sunday, May 12, 2024

حجاب پر تنقید ، اے آر رحمٰن کی بیٹی کا کرارا جواب

حجاب پر تنقید ، اے آر رحمٰن کی بیٹی کا کرارا جواب
February 18, 2020
نئی دہلی ( ویب ڈیسک  )آسکر ایوارڈ یافتہ بھارتی موسیقار اے آر رحمٰن کی بیٹی خدیجہ رحمٰن نے اپنے حجاب  پہننے پر تنقید پر کرارا جواب دیاہے ۔ بنگلہ دیشی مصنفہ تسلیمہ نسرین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خدیجہ رحمٰن کے حجاب  کرنے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے لکھا کہ مجھے اے آر رحمٰن کی موسیقی بے حد پسند ہے لیکن جب بھی میں ان کی بیٹی کو دیکھتی ہوں تو مجھے گھٹن محسوس ہوتی ہے ۔ اس ٹویٹ پر انہیں صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ خدیجہ رحمٰن نے کرارا جواب د یتے ہوئے لکھا کہ ملک میں اتنا کچھ ہورہا ہے اور لوگوں کو فکر ہے تو اس بات کی کہ ایک خاتون کیا پہننے کا انتخاب کرتی ہے ، جب بھی یہ موضوع سامنے آتا ہے تو مجھے بہت غصہ آتا ہے ۔ میں خوش ہوں اور مجھے اپنے انتخاب پر فخر ہے اور میں شکر گزار ہوں ان سب کی جنہوں نے مجھے اس طرح قبول کیا۔ انہوں نے کہا کہ معافی چاہتی ہوں اگر میری وجہ سے آپ کو گھٹن محسوس ہوئی، برائے مہربانی کچھ تازہ ہوا لیں، جہاں تک مجھے یاد ہے میں نے آپ کو اپنی کوئی تصاویر بھی نہیں بھیجی۔