Thursday, May 9, 2024

حج کے دوران کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے سعودی حکومت نے ایس او پیز جاری کر دیے

حج کے دوران کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے سعودی حکومت نے ایس او پیز جاری کر دیے
July 6, 2020

ریاض ( 92 نیوز) حج کے دوران کورونا کا پھیلاؤ روکنےکیلئے سعودی حکومت نے  ایس او پیز جاری کیے ہیں۔28ذوالقعد سے 12ذوالحج تک بغیر اجازت مقدس مقامات میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ایس او پیز کے مطابق طواف اور سعی کے دوران بھی  جسمانی فاصلہ برقرار رکھا جائے گا ، حجاج کرام حجراسود کو بوسہ نہیں دے سکیں گے، چھونے کی اجازت بھی نہیں ہوگی،شیاطین کو ماری جانیوالی کنکریاں  پیکٹ میں فراہم کی جائیں گی۔

 کورونا کی کسی بھی  علامت کے حامل کارکن یا رضا کار  کام نہیں کرسکیں گے جبکہ اوزار یا ذاتی سامان  آپس میں شیئرکرنے کی اجازت بھی نہیں ہوگی،کورونا کے مشتبہ افراد کو الگ عمارتوں میں الگ الگ گروپوں میں رکھا جائےگا۔

 سعودی عرب نے کورونا کے باعث رواں برس حج کو محدود کیا ہے،دس ہزار تک افراد حج کی سعادت حاصل کریں گے،سعودیہ میں مقیم افراد ہی مقدس فریضہ ادا کرسکیں گے۔