Saturday, April 27, 2024

حج کو محدود کرنے سمیت مختلف آپشن زیرغور ہیں ، وفاقی وزیر مذہبی امور

حج کو محدود کرنے سمیت مختلف آپشن زیرغور ہیں ، وفاقی وزیر مذہبی امور
April 12, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا حج کو محدود کرنے سمیت مختلف آپشن زیرغور ہیں۔ حتمی فیصلہ 15 رمضان المبارک تک ہو جائے گا۔ پیر نورالحق قادری کا کہنا تھا سعودی وزارت حج سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ سعودی حکومت ابھی حج کی ادائیگی سے متعلق مختلف آپشنز پر غور کر رہی ہے۔ نورالحق قادری بولے ہوسکتا ہے صرف سعودی عرب میں رہنے والے حج کرسکیں یا پھر تمام ممالک سے کوٹے کا دس فیصد لیا جائے۔ تاریخ میں 40 مرتبہ سے زائد حج مکمل یا جزوی طور پر ادا نہیں ہوا۔ میں سمجھتا ہوں حالات بہتر ہوجائیں تو رواں سال حج ہو گا۔ قبل ازیں سعودی وزیر حج ڈاکٹر صالح بن بنتین کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے دنیا بھر بچاؤ ممکن بنا رہی ہے۔ اس حوالے سے مسلمان ممالک کو چاہئے کہ وہ عمرہ اور حج معاہدے نہ کریں ۔ سعودی وزیر حج ڈاکٹر صالح بن بنتین  نےمکہ مکرمہ میں صحن کعبہ میں سعودی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے مسلمان ممالک سے اپیل کی کہ وہ کورونا سے بچنے کے اقدامات کریں،سعودی حکومت کو رونا ست نمٹنے کیلئے تیارہے۔عمرہ زائرین کو انکی رقوم واپس کی جائیں گی ۔ سعودی وزیر حج کا کہنا تھا کہ اسلام ہمیں انسانی جانوں کے تحفظ کا درس دیتا ہے اور اس وقت دنیا کو کورونا وائرس سے شدید خطرات لاحق ہیں،انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں موجود کورونا وائرس سے متاثرہ عمرہ زائرین کی بھرپور دیکھ بھال کررہے ہیں۔ سعودی وزیر حج کا کہنا تھا کہ حالات نارمل ہوتے ہی دنیا بھرکوحج پالیسی سے آگاہ کر دیا جائے گا، انہوں نے مسلمانوں سے مطالبہ کیا کہ جب تک حالات کنٹرول میں نہیں آتے تب تک عمرہ اور حج کے  معاہدے نہ کریں۔