Saturday, April 20, 2024

حج کرپشن کیس ، تینوں مرکزی کردار باعزت بری ہوگئے

حج کرپشن کیس ، تینوں مرکزی کردار باعزت بری ہوگئے
March 20, 2017
اسلام آباد(92نیوز)2010ءمیں حج کے دوران مالی بدعنوانیوں کامعاملہ تینوں مرکزی کردار باعزت بری ہو گئے  آخر ان پر الزامات کیا تھے۔ تفصیلات کےمطابق 2010ءمیں پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں حج کے دوران مبینہ بدعنوانیوں کا معاملہ اٹھا الزام تھا حجاج کےلئے مہنگے داموں کرائے پرعمارتیں حاصل کرنے کا ذمہ دار ٹھہرے اس وقت کے وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی ڈی جی حج راؤ شکیل اورجوائنٹ سیکرٹری آفتاب الاسلام۔ معاملہ اسلام آباد کے سپیشل جج سنٹرل ملک نذیر کی عدالت میں پہنچا3جون 2016ءکو عدالت نے حامد سعید کاظمی کو 14۔ راﺅ شکیل کو 40سال جبکہ آفتاب الاسلام کو 16برس قید کی سزا سنائی۔ تینوں ملزمان کو کمرہ عدالت سے گرفتار بھی کیا گیا۔ 13جون 2016ءکو حامد سعید کاظمی نے سزا کےخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر۔ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ میڈیا ٹرائل سے متاثر ہوکر ٹرائل کورٹ نے فیصلہ سنایا۔ فیصلے کو کالعدم قرار دیاجائے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج محسن نے اپیل کی سماعت کی آخر کار عدالت نے فیصلہ سنایا اور حامد سعید کاظمی راﺅ شکیل اور آفتاب الاسلام کو باعزت بری کردی ۔