Wednesday, April 24, 2024

حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کردیا گیا

حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کردیا گیا
August 10, 2019
مکہ ( 92 نیوز) منیٰ میں حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کردیا گیا،مسجد نمرہ کے امام الشیخ محمد بن حسن الشیخ نے خطبہ حج میں لوگوں کو ایک دوسرے سے شفقت کامعاملہ رکھنے اور والدین سے حسن سلوک کی تلقین کی۔ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کر دیا گیا ، لاکھوں فرزندان اسلام نے میدان عرفات میں خطبہ حج سنا،نماز ظہر اور عصر ایک ساتھ ادا کیں،مسجد نمرہ کے امام  الشیخ محمد بن حسن آل الشیخ نے  خطبہ حج دیتے ہوئے کہا کہ امت کو چاہئے نفرتیں ختم کرکے ایک دوسرے سے شفقت کا معاملہ رکھے، یاد رکھو تمام مسلمان بھائی بھائی ہیں، اپنے دو بھائیوں میں  صلح  کرادیا کرو۔اے اللہ مسلمانوں کی حالت سنوار دے، ،اے اللہ  مسلمانوں مرد اور عورتوں پر رحم فرما۔ https://www.youtube.com/watch?v=FyyG0kVAsko الشیخ محمد بن حسن آل الشیخ نے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا  والدین کے ساتھ بھلائی کاراستہ اختیار کریں،رشتہ داروں سے اچھا سلوک کریں، میاں بیوی ایک دوسرے کیلئے سکون بنیں، بچوں کے ساتھ حسن سلوک کرو۔ نبی اکرمﷺ نے فرمایا تم زمین والوں پر رحم کرو اللہ تم پر رحم کرے گا،بے شک اللہ کی رحمت احسان کرنے والوں کے قریب ہے۔ امام مسجد نمرہ نے کہا کہ اللہ کی بات کبھی تبدیل نہیں ہوتی،تمہارےپاس اللہ کی دلیل آچکی ہے،اللہ کی اس نعمت اور فضل پر خوب خوشیاں مناؤ،نجات کا راستہ صرف اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رہنے میں ہے۔ خطبہ حج میں مسلمانوں کوتقویٰ  اختیارکرنے کی تلقین کرتے ہوئے الشیخ محمد بن حسن آل الشیخ  نے کہا کہ قرآن مجید اصل نصیحت کی کتاب ہے ،اللہ سے ڈرنادنیا اور آخرت کے خوف سے نجات دلاتا ہے ، ،اللہ تعالیٰ نے نبیﷺ سے فرمایاکہ ہم نے آپﷺ کو تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا۔ امام مسجد نمرہ نے کہا کہ اے عقل والو، اللہ کی اس کائنات اور اس کے نظام پر بار بار غور کرو، حج ہر صاحب استطاعت پر فرض ہے،اللہ نے ہمیں 5نمازوں کی تلقین کی اور زکوٰۃ کا حکم دیا،اللہ کی رحمت اللہ کے غضب پر غالب ہے، اللہ تعالیٰ نے انسانوں اور جنات کو اپنی عبادت کے لیے بنایا ہے۔