Thursday, March 28, 2024

حج کا رکن اعظم وقوف عرفات 19 جولائی کو ادا کیا جائے گا

حج کا رکن اعظم وقوف عرفات 19 جولائی کو ادا کیا جائے گا
July 10, 2021

ریاض (92 نیوز) حج کا رکن اعظم وقوف عرفات 19 جولائی کو ادا کیا جائے گا۔ سعودی عرب میں چاند نظر نہیں آیا۔

سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے آج پھر اجلاس ہو گا۔ رویت ہلال کمیٹی کے مطابق آج ذی الحج کا چاند غروب سے 36 منٹ تک آسانی سے دیکھا جا سکے گا۔ یکم ذی الحج  گیارہ جولائی بروز اتوار ہو گی جبکہ یوم عرفہ نو ذی الحج 19 جولائی بروز اتوار ہو گا۔

حرمین شریفین کے ٹویٹراکاؤنٹ کے مطابق سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عید الاضحیٰ 20 جولائی کو منائی جائے گی۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے مملکت کے مختلف شہروں سے آنے والے عازمین حج کے استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ عازمین کو مشاعر مقدسہ میں لے جانے کا آغاز 7 ذی الحج سے کیا جائے گا ۔ وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے مشاعر مقدسہ میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

مختلف شہروں سے مکہ مکرمہ آنے والے عازمین حج کو مخصوص بسوں کے ذریعے مشاعر مقدسہ 7 اور 8 ذی الحج کو پہنچایا جائے گا۔