Friday, May 10, 2024

حج پیکیج مہنگا ہونے پر پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کا سستا پیکیج دینے کا فیصلہ

حج پیکیج مہنگا ہونے پر پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کا سستا پیکیج دینے کا فیصلہ
February 7, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) حج پیکیج مہنگا ہونے پر پرائیویٹ ٹور آپریٹرز نے سستا پیکیج دینے کا فیصلہ کر لیا۔ ایسوسی ایشن آف آل پاکستان انرولڈ کمپنیز نے 3 لاکھ 80 ہزار 60 روپے کا حج پیکیج تیار کر لیا ۔ ٹور آپریٹرز کی جانب سے پرائیویٹ حج پیکیج کو عزیزیہ حج 2019 کا نام دیا گیا ہے ۔ ایپک کے سرپرست اعلی شاہ جہاں خلیل کہتے ہیں حکومت ذمہ داری دے ، پاکستانیوں کو سستا حج پیکیج دیں گے ۔ حکومت حج اخراجات میں اضافہ کی وجہ ٹیکسز اور ڈالر کی قیمت میں اضافہ بتا رہی ہے ۔ ایسے میں  پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کی جانب سے سستا حج پیکیج سرکاری اسکیم پر عوام کی دلچسپی کو کم کرنے کا باعث بنے گا ۔