Thursday, May 9, 2024

حج معاملات ارباب شہزاد، اعظم خان اور سیکرٹری مذہبی امور کے سپرد

حج معاملات ارباب شہزاد، اعظم خان اور سیکرٹری مذہبی امور کے سپرد
January 31, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے حج بیت اللہ کی خواہش رکھنے والے پاکستانیوں کو مشکل میں ڈال دیا۔ سرکاری حج کی فیس میں سوا لاکھ روپے سے زائد کا اضافہ ہوچکا۔ حج معاملات وزیراعظم کے مشیر ارباب شہزاد، پرنسپل سیکرٹری اعظم خان اور سیکرٹری مذہبی امور کے ہاتھ میں چلے گئے۔ وزارت حج میں اہم عہدوں پر نئی تعیناتیاں، وفاقی بیوروکریسی نے تجربہ کار ٹیم کو ہٹا دیا، ٹیم کی تبدیلی سے سعودی عرب میں کمپنیوں سے معاملات طے نہ ہوسکے، بوجھ عوام پر ڈال دیا گیا۔ رواں برس حج اخرجات میں سوا لاکھ سے زائد کا اضافہ، عازمین کو اب ساڑھے پانچ لاکھ روپے ادا کرنا ہوں گے، ماضی میں 23 سو ریال میں حاصل کی جانے والی رہائش اب 25 سو ریال سے زائد میں ملے گی، ٹرانسپورٹ کی مد میں بھی 150ریال فی کس اضافہ کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیرمذہبی امور بھی حج معاملات سے الگ کر دیئے گئے، جس پر نورالحق قادری بطور احتجاج بیرون ملک چلے گئے، اب حج معاملات وزیراعظم کے مشیر ارباب شہزاد، پرنسپل سیکرٹری اعظم خان اور سیکرٹری مذہبی امور کے ہاتھ میں چلے گئے، ڈپٹی سیکرٹری حج، ڈی جی حج اور ڈائریکٹر حج کو بھی تبدیل کردیا گیا۔