Friday, March 29, 2024

حج فارم میں ختم نبوت حلف نامہ پر وزیر مذہبی امور کو اعتماد میں نہ لئے جانیکا انکشاف

حج فارم میں ختم نبوت حلف نامہ پر وزیر مذہبی امور کو اعتماد میں نہ لئے جانیکا انکشاف
March 1, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) حج فارم میں ایک جگہ ختم نبوت کا حلف نامہ رکھنے جبکہ دوسری جگہ سے نکالنے پر بیوروکریسی کی طرف سے وزیر مذہبی امور کو اعتماد میں نہ لئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور نے حج فارم سے ختم نبوت کا حلف نامہ نکالے جانے کا معاملہ اٹھایا تو سیکرٹری مذہبی امور نے بولے، چودہ صفحات کے حج فارم کو کمپیوٹرائزڈ فارم کے لئے مختصر کرتے ہوئے ڈیٹا فارم پر حلف نامہ نہیں رکھا گیا، حلف نامہ صرف دوسرے فارم میں رکھا گیا اس میں کسی کی کوئی بدنیتی شامل نہیں۔ وزیر مذہبی امور پیر نورالحق بولے اگرچہ وجہ تکنیکی بتائی گئی ہے مگر پھر بھی مجھے بطور وزیر اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ اب دونوں جگہ ختم نبوت حلف نامہ موجود ہے۔ پی پی رکن شگفتہ جمانی نے کمیٹی میں ایک ویڈیو دکھائی جس میں حجاج کرام مسائل بیان کررہے تھے جس پر وزیر مذہبی امور نے اسے پی پی دور 2009کی ویڈیو قرار دیا جسے شگفتہ جمانی نے مسترد کردیا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے باعث عمرہ پر پابندی کے حوالے سے سعودی حکومت سے جو بھی ہدایات جاری کرے گی۔ ہمیں اس پر عمل کرنا ہوگا۔