Friday, April 26, 2024

حج فارم سے ختم نبوت کا حلف نامہ کس نے ختم کرایا ، اپوزیشن نے وضاحت مانگ لی

حج فارم سے ختم نبوت کا حلف نامہ کس نے ختم کرایا ، اپوزیشن نے وضاحت مانگ لی
March 4, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) حج فارم سے ختم نبوت کا حلف نامہ ختم کرنے کے معاملے کی ایوان بالا میں گونج،  حج فارم  سے ختم نبوت کا حلف نامہ کس نے ختم کرایا ، اپوزیشن نے حکومت سے وضاحت مانگ لی۔ وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے سینیٹ کو بتایا کہ مینول فارم14 صفحات پرمشتمل تھا جس کو کمپیوٹرائزڈ کردیا گیا کسی کی غفلت سامنے آئی تو سخت سزا ملے گی ۔  راجہ ظفرالحق نے کہا 1400 سال پہلے طے ہوچکا تھا حرمین شریفین میں غیر مسلم داخل نہیں ہوسکتا۔ سینیٹر حافظ عبدالکریم نے کہا وزیر مذہبی امور نے کہا ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہوگی، ایوان کو بتائیں اب تک کیا کارروائی کی گئی ، سراج الحق  نے کہا یہ قومی مسئلہ ہے، سازش کرنے والوں کو بے نقاب کیا جائے ۔ مشاہداللہ خان بولے  ختم نبوت کے فارم والا معاملہ انتہائی سنجیدہ ہے،سازش کرنے والوں کو بے نقاب کریں گے۔ وزیر مذہبی امور نور الحق قادری  نے کہا سعودی عرب ای حج کی طرف گیا ہے، مینول فارم14صفحوں پر تھا جسے کمپیوٹرائزڈ کیا گیا، جہاں عازمین دستخط کرتے ہیں وہاں حلف ہے،ڈیٹا فارم الگ کیا،دوسرا فارم الگ کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے کہا غفلت سامنے آئی تو ایوان جو سزا تجویز کرے گا ذمہ داروں کو دیں گے۔