Thursday, May 9, 2024

حج راؤ شکیل کو نوکری سے برخاست کرنے کی سزا جبری ریٹائرمنٹ میں تبدیل

حج راؤ شکیل کو نوکری سے برخاست کرنے کی سزا جبری ریٹائرمنٹ میں تبدیل
February 11, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے سابق ڈی جی حج راؤ شکیل کو نوکری سے برخاست کرنے کی سزا کو جبری ریٹائرمنٹ میں تبدیل کردیا۔ عدالت نے بریت کے خلاف حکومتی اپیل نمٹا دی۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ غفلت کا الزام ہے۔ نوکری پر بحالی کی کوئی گنجائش نہیں۔ دوران سماعت سرکاری وکیل نے دلائل دیئے کہ ہائیکورٹ نے راؤ شکیل کو شک کا فائدہ دے کر بری کیا۔ راؤ شکیل پرحج پالیسی میں خلاف ورزیوں کا الزام تھا۔ جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ راؤ شکیل پر مکہ میں ایک حاجی سے 3500 ریال کمیشن لینے کا الزام ہے۔ پاکستان میں بھی اگر کوئی ایسا کرے تو ثابت نہیں ہوسکتا توسعودی عرب میں کیسے ثابت ہوا۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ جوالزامات لگے وہ کمیشن میں ثابت ہوئے۔ جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیئے کہ جبری ریٹائرمنٹ پرساری مراعات ملیں گی۔ عدالت نے حکومتی اپیل نمٹاتے ہوئے رائو شکیل کو جبری ریٹائر کرنے کا حکم دے دیا۔