Friday, April 19, 2024

حج دو ہزار انیس ، حج قرعہ اندازی گیارہ مارچ کے بجائے بارہ کو ہوگی

حج دو ہزار انیس ، حج قرعہ اندازی گیارہ مارچ کے بجائے بارہ کو ہوگی
March 9, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) حج دو ہزار انیس کیلئے قرعہ اندازی کی تاریخ ایک بار پھر تبدیل کر دی گئی۔ حج قرعہ اندازی گیارہ مارچ کے بجائے بارہ کو ہو گی۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے وزارت مذہبی امور نے بینکوں کی درخواست پر حج قرعہ اندازی کی تاریخ تبدیل کی ہے ۔ قومی بینکوں کی جانب سے یہ درخواست کی گئی تھی کہ حج درخواستوں کو مرتب کرنے اور کئی عازمین کے چیک کلیئر کرانے کے لیے ایک دن کا وقت درکار ہے اس لیے قرعہ اندازی کی تاریخ تبدیل کی جائے جسے حکومت نے منظور کر لیا۔ دوسری طرف حج 2019 کے لیے درخواستیں جمع کروانے کا وقت ختم ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق رواں برس ملک بھر سے سرکاری سکیم کے تحت 1 لاکھ 7 ہزار عازمین حج پر جائیں گے جبکہ 2 لاکھ 16 ہزار سے زائد حج درخواستیں موصول ہوئی ہیں جو گذشتہ برس کی نسبت 1 لاکھ 60 ہزار کم ہے۔