Friday, March 29, 2024

حج درخواستیں بینک ہفتہ اور اتوار کو بھی وصول کرینگے

حج درخواستیں بینک ہفتہ اور اتوار کو بھی وصول کرینگے
February 22, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) حج  درخواستوں کی وصولی کے لئے عازمین کی آسانی کیلئے اسٹیٹ بینک نے بڑا فیصلہ سنا دیا ، تمام بینک ہفتہ اور اتوار کو بھی درخواستیں وصول کرینگے ۔ مرکزی بینک نے وزارت مذہبی امور کی سفارش پر ہدایات جاری کردیں، سرکاری حج اسکیم کیلئے درخواستوں کی وصولی کا عمل 25 فروری سے شروع ہوگا۔ درخواستوں کی وصولی 6 اور قرعہ اندازی 8 مارچ کو ہوگی۔