Friday, March 29, 2024

حج درخواستیں آج سے وصول کی جائیں گی

حج درخواستیں آج سے وصول کی جائیں گی
January 15, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) سرکاری سکیم کے تحت حج دو ہزار اٹھارہ کے لئے درخواستیں آج سے وصول کی جائیں گی۔
حج دو ہزار اٹھارہ کے لئے پاکستان کا کوٹہ 1 لاکھ 79 ہزار 2سو 10 مختص کیا گیا ہے۔
سرکاری سکیم کے تحت 1 لاکھ 20 ہزار عازمین حج فریضہ حج ادا کرینگے۔
80سال سے زائد عمر رسیدہ درخواست گزاروں بمعہ ایک صحت مند مدد گار کے لئے 10 ہزار کا کوٰٹہ مختص کیا گیا ہے۔
ایسے درخواست گزار جو پچھلے تین یا اس سے زیادہ سالوں سے مسلسل ناکام ہوتے آ رہے ہیں ان میں سے 10 ہزار درخواست گزاروں کا انتخاب الگ قرعہ اندازی کے ذریعے عمل میں لایا جائے گا۔
گذشتہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی کسی کو مفت حج نہیں کرایا جائے گا۔ شمالی ریجن میں حج اخراجات دو لاکھ اسی ہزار جبکہ جنوبی ریجن میں دو لاکھ ستر ہزار اخراجات ہونگے۔
ادھر پچھلے سال کے حج پیکیج کوبرقرار رکھا گیا ہے۔ اگر ناگزیر وجوہات کی وجہ سے اضافہ کرنا پڑا تو اضافی رقم حکومت پاکستان برداشت کرے گی۔
قربانی کے -/13,050روپے حج پیکیج کے علاوہ جمع کرانا ہونگے۔ حجاج کا انتخاب شفاف انداز میں قرعہ اندازی کے ذریعے عمل میں لایا جائے گا۔
سفر حج کے لیے کسی بھی عمر کی خاتون کے ساتھ محرم کا ساتھ ہونا لازم ہو گا تاہم سعودی تعلیمات کی روشنی میں فقہ جعفریہ کی حاجن جس کی عمر 45 سال سے زائد ہو، وہ محرم کی لازمی شرط سے مستثنیٰ ہو گی۔
حج بدل کی اجازت صرف پرائیویٹ سکیم کے ذریعے ہو گی۔