Thursday, April 25, 2024

حج درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع ہو گیا

حج درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع ہو گیا
February 25, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) حج درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع ہو گیا، عوام  کے لیے آسانی  ، الگ سے حلف نامہ جمع کرانے کی بجائے کمپیوٹرائزڈ فارمز پر حلف نامہ موجود ہے ، صرف درخواست گزار کو دستخط کرنے ہوں گے۔ وزارت مذہبی امور کی جانب سے تمام مجاز بنکوں کونئی تاریخ کے حؤالے سے مطلع کر دیا  گیا  تھا ، درخواستیں آج سے  چھ مارچ تک بلا تعطل وصول کی جائیں گی ، وزارت مذہبی امور کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو بھی حج فارم وصول کئے جائیں گے۔ رواں سال سرکاری حج اسکیم کے تحت حج 4 لاکھ 80 ہزار سے 4 لاکھ 90 ہزار تک کا ہوگا۔ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو دیا گیا کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 ہے۔ حکومت کی اعلان کردہ پالیسی کے مطابق 70سال سے زائد عمرکے شہریوں کے لیے 10 ہزار کا کوٹہ مقرر کیا گیا ہے، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ایک ہزار کا کوٹہ رکھا گیا ہے۔