Friday, April 26, 2024

حج درخواستوں کی وصولی کا آج آخری دن، دو لاکھ 59 ہزار 256 درخواستیں موصول

حج درخواستوں کی وصولی کا آج آخری دن، دو لاکھ 59 ہزار 256 درخواستیں موصول
April 26, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) حج درخواستوں کی وصولی کا آج آخری دن ہے۔ اب تک دو لاکھ 59 ہزار 256 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ وفاقی وزرات مذہبی امور کا کہنا ہے کہ آج حج درخواستیں جمع کرنے کا آخری دن ہے۔ اب تک 2 لاکھ 59 ہزار 956 درخواستیں وصول ہو چکی ہیں۔ وزرات امور کے مطابق ملک بھر میں نامزدکردہ 8 بینکوں میں درخواستیں وصول کی جاری ہیں تاہم آج مقررہ وقت ختم ہوتے ہی درخواستوں کی وصولی نہں کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق حج درخواستوں کی تعداد تین لاکھ تک بڑھنے کا امکان ہے جبکہ درخواستوں پر قرعہ اندازی 29 اپریل کو ہی ہو گی۔