Friday, April 26, 2024

 حج بیت اللہ کے موقع پر فلسطین کے بچھڑے بہن بھائی 17 برس بعد مل گئے

 حج بیت اللہ کے موقع پر فلسطین کے بچھڑے بہن بھائی 17 برس بعد مل گئے
September 10, 2016
ریاض(ویب ڈیسک)  بچھڑنے اور ملن کی کیفیت  کیا ہوتی ہے؟؟ اس کا اندازہ  وہی   کر سکتا ہے جو اس صورتحال سے گزرا ہو حج بیت اللہ کے موقع پر فلسطین کے بچھڑے بہن بھائی سترہ  سال بعد مل گئے،،دونوں کی ملاقات ہوٹل میں ہوئی ایک دوسرے کو پہچاننے پر انہوں نے سجدہ شکر ادا کیا ۔ تفصیلات کےمطابق  اسرائیلی مظالم کے شکار  فلسطینیوں کے کرب کی داستانوں میں جہاں شہادت اور قید وبند کی صعوبتیں ہیں وہیں  جلاوطنی جیسی داستانوں نے بھی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے ایسی ہی ایک کہانی غزہ  کے احمد لبنان اور اس کی  بہن ام سلیمان کی  ہے ۔ام سلیمان پناہ گزین کیمپ میں سترہ سال اپنے خاندان سے دور رہی  لیکن  حج نے بچھڑے  بہن  بھائی  کو آپس میں ملا دیا۔ ام سلیمان نے کئی سال  پہلے حریت پسند  فلسطینی نوجوان کے ساتھ شادی کی۔ شادی کے بعد اس کا  خاندان لبنانی حکام کے زیرعتاب آگیا۔ جس پر انہیں لبنان چھوڑ کر یمن کا سفر کرنا پڑا۔ اس سال جب خادم الحرمین الشریفین کی طرف سے ایک ہزار فلسطینی شہریوں کے لئے خصوصی حج اسکیم کا اعلان کیا گیا تو غزہ کی پٹی کے شہداء کے لواحقین میں قرعہ فال ام سلیمان کے حق میں نکلا ۔ ادھر ام سلیمان کا بھائی لبنان کے البداوی کیمپ سے حج کے لیے سعودی عرب روانہ ہوا۔ یہ اتفاق تھا کہ  دونوں بہن بھائی کی سترہ سال کی  دوری کے بعد حج جیسے مبارک موقع پر ملاقات ہوئی  اس موقع پر دونوں کی خوشی  دیدنی  تھی ۔