Thursday, May 9, 2024

حج اخراجات کیسے کم ہوئے؟ نائنٹی ٹو نیوز نے وجوہات معلوم کر لیں

حج اخراجات کیسے کم ہوئے؟ نائنٹی ٹو نیوز نے وجوہات معلوم کر لیں
February 11, 2020
 لاہور (92 نیوز) حج اخراجات میں 60 ہزار روپے کی کمی کی گئی ۔ اخراجات کیسے کم ہوئے؟ نائنٹی ٹو نیوز نے وجوہات معلوم کر لیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کی تجاویز حج سستا کرنے میں کارگر ثابت ہوئیں۔ وزیر اعظم عمران خان کی مداخلت پر حج اخراجات میں 60 ہزار روپے کمی ہوئی۔ وزیر مذہبی امور نے وزیر اعظم کو حج اخراجات کم کرانے کے لئے کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان وزیر مذہبی امور کی تجویز پر کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہوئے۔ وزیر اعظم عمران خان نے پی آئی اے کو کرایوں میں کمی کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعظم عمران خان سعودی حکام سے ٹیکسز کم کرنے کے لئے بات کرینگے۔ وزیر اعظم عمران خان نے حج اخراجات میں مزید کمی لانے کے لئے وزیر مذہبی امور کو ہدایات دیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے وزیر مذہبی امور سے گفتگو میں کہا عازمین حج پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے گا۔ وفاقی کابینہ اجلاس سے قبل وزیر مذہبی امور نے حج اخراجات پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی تھی۔