Thursday, May 9, 2024

حج اخراجات میں کمی کیلئے سفارشات مسترد کئے جانے کا انکشاف

حج اخراجات میں کمی کیلئے سفارشات مسترد کئے جانے کا انکشاف
February 17, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی حکومت کی جانب سے حج اخراجات میں کمی کیلئے سفارشات مسترد کئے جانے کاانکشاف ہوا ہے۔ حج اخراجات میں کمی اور بہتری کیلئے تین سرکاری اداروں نے اہم ترین سفارشات دیں۔ رواں سال ایک لاکھ 79ہزار حجاج کرام کی ٹریننگ وزارت مذہبی امور کی ٹیمیں نہیں کریں گی۔ حجاج کرام کی ٹریننگ کی ذمہ داری آئی ٹی کمپنیوں کو آئوٹ سورس کی جارہی ہے۔ سرکاری حج اسکیم اور نجی حج کے اخراجات میں مطابقت لانے کی سفارش بھی مسترد کردی گئی۔ حج 2019 میں حجاج کو سہولیات نہ دینے والے نجی آپریٹرز کو کوٹہ نہ دینے کی سفارش بھی مسترد کردی۔