Friday, April 19, 2024

حج اخراجات میں بچت، حجاج کو 75 کروڑ روپے واپس کرنے کا فیصلہ

حج اخراجات میں بچت، حجاج کو 75 کروڑ روپے واپس کرنے کا فیصلہ
December 2, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) حج اخراجات میں بچت پر حجاج کو 75 کروڑ روپے واپس کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ وزارت مذہبی امور 65 ہزار حجاج کو 75 کروڑ روپے واپس کرے گی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ٹرین کی ٹکٹیں نہ ملنے اور مرکزیہ سے دور رہنے والے حجاج کو رقم واپس کی جارہی ہے۔ ٹرین کی ٹکٹیں نہ حاصل کرنے والے 54 ہزار حجاج کو 262 ریال فی کس ملیں گے۔ مرکزیہ سے دور رہائش ملنے والے 11 ہزار حجاج کو 375 ریال واپس ملیں گے۔ پہلے بھی وزارت مذہبی امور نے 5 ارب روپے حجاج کو واپس کئے تھے۔ وزارت مذہبی امور نے حجاج کو رقم واپس کرنا شروع کر دی۔