Friday, April 19, 2024

حج آپریٹرز کوعازمین کی سہولت کیلئے موبائل ایپ بنانے کی ہدایت

حج آپریٹرز کوعازمین کی سہولت کیلئے موبائل ایپ بنانے کی ہدایت
November 24, 2018
کراچی ( 92 نیوز) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور  نور الحق قادری نے پرائیویٹ حج آپریٹرز کو  عازمین کی سہولت  کے لیے موبائل ایپلیکیشن بنانے ہدایت کردی ۔ انہوں نے  خواتین کی سہولت کے لیے خاتون حج گائیڈز  کی موجودگی کو بھی یقینی بنانے پر زور دیا۔ کراچی میں حج اسکیم برائے 2019 کا سالانہ سیمینار  ہوا  جس میں  وفاقی وزیر برائے مذہبی امورنور الحق قادری نے بھی شرکت کی ۔ سیمینار سے خطاب میں نور الحق قادری نے عازمین حج کی آسانی کے لیےپرائیویٹ حج آپریٹرز کو  اگلے سال سےموبائل ایپلیکیشن بنانے کی ہدایت کردی   ۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے اپنے خطاب میں حج پر جانےوالی خواتین کو درپیش مشکلات کا بھی ذکر کیا اور خاتون حج گائیڈز کی موجودگی کو بھی یقینی بنانے پر زور دیا ۔ دوسری جانب  پرائیویٹ حج آپریٹر نے حکومت  کی جانب سے پرائیویٹ حج پر سبسڈی کے خاتمے اور پرائیوٹ حج کرانے والے 734 آپریٹرزپر سے پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ۔