Friday, April 26, 2024

حج 2019کا معاہدہ طے پاگیا، کوٹے میں 5ہزار افراد کا اضافہ کر دیا گیا

حج 2019کا معاہدہ طے پاگیا، کوٹے میں 5ہزار افراد کا اضافہ کر دیا گیا
December 9, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) حکومت پاکستان کا سعودی حکومت کے ساتھ حج 2019 کے لئے معاہدہ طے پا گیا ۔ حج کوتہ میں 5ہزار افراد کا اضافہ بھی کیا گیا جس کے بعد  آئندہ سال ایک لاکھ 84ہزار 210 افراد فریضہ حج ادا کر سکیں گے ۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق حج 2019 کے معاہدے پر  پاکستان اور سعودی وزراء نے دستخط کر دئیے ہیں۔ پاکستان کے حج کوٹہ میں 5 ہزار افراد کا اضافہ کردیا گیا ۔ آئندہ سال ایک لاکھ 84 ہزار 210 افراد حج ادا کر سکیں گے۔ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں پاکستانی حجاج کو مرحلہ وار شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا  ،  ابتدائی طور پر صوبہ سندھ کے 35 ہزار حجاج مستفید ہوں  گے۔ منصوبے کے تحت حاجیوں کی تصدیق و امیگریشن کا عمل کراچی ایئرپورٹ پر ہو گا۔ معاہدے کی رو سے پاکستانی حجاج کو ای ویزہ دیا جائے گا۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ2 ہزار ریال فیس خاتمے کا فیصلہ خادم حرمین شریفین سے مشاورت کے بعد ہو گا۔ نئی مردم شماری کے مطابق حج کوٹہ میں اضافے پر بھی غور کیا جائے گا۔ وزیرمذہبی امور پیر نور الحق قادری کا کہنا ہے زیادہ تر پاکستانی حجاج کو اولڈ منیٰ میں ٹھہرانے کی کوشش کی جائے گی۔ تجاویز پر عملدرآمد کرنے پر سعودی حکومت کے شکر گزار ہیں۔