Friday, March 29, 2024

حج 2019 کا معاہد آئندہ ماہ متوقع ، مذاکرات 9 دسمبر کو ہونگے

حج 2019 کا معاہد آئندہ ماہ متوقع ، مذاکرات 9 دسمبر کو ہونگے
November 18, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) حج 2019 کا معاہد آئندہ ماہ  متوقع ہے۔ پاک سعودی حکام کے درمیان مذاکرات 9 دسمبر کو ہونگے۔ پاکستان سعودی عرب سے اپنا کوٹہ بڑھانے کا مطالبہ کریگا۔ حج اخراجات بڑھنے کا بھی امکان ہے۔ 9 دسمبرکو سعودی وزارت حج سے وزیر مذہبی امور اورسیکرٹری مذہبی امور مذاکرات کرینگے۔ حج معاہدہ کے بعد  حج پالیسی 2019 ترتیب دی جائے گی۔ وزرات مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق مذاکرات میں پاکستان سعودی عرب سے 25 ہزار سے زائد عازمین حج کا کوٹہ بڑھانے کا مطالبہ کریگا۔ مردم شماری کے بعد پاکستان کی آبادی بڑھنے کے باعث کوٹہ بڑھانے کا مطالبہ کیا جائیگا۔ پاکستان کا مجموعی حج کوٹہ 2 لاکھ 10 ہزار سے زائد ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ریال کی قیمت اور سعودی عرب میں مہنگائی کے باعث حج اخراجات بڑھنے کا بھی امکان ہے۔ حج اخراجات 3 لاکھ 25 ہزار سے زائد ہو سکتے ہیں۔