Thursday, April 25, 2024

حتمی تاریخ کے بجائے بہترین ایٹمی معاہدے پر پہنچنا زیادہ اہم ہے، امریکا کے ناجائز مطالبات تسلیم نہیں کرینگے: ایرانی پارلیمنٹ

حتمی تاریخ کے بجائے بہترین ایٹمی معاہدے پر پہنچنا زیادہ اہم ہے، امریکا کے ناجائز مطالبات تسلیم نہیں کرینگے: ایرانی پارلیمنٹ
June 23, 2015
لگزمبرک (ویب ڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ اور یورپی قیادت کے درمیان ایٹمی معاہدے کو تیس جون سے قبل حتمی شکل دینے کے لئے لگزمبرگ میں اجلاس جاری ہے۔ اجلاس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ نے جرمنی اور فرانس کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ایرانی وزیر خارجہ جاوید ظریف کا کہنا ہے کہ بہترین ایٹمی معاہدے پر پہنچنا زیادہ اہم ہے تاہم حتمی تاریخ میں چند دنوں کا اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے۔ دونوں طرف اب بھی بعض فنی اور سیاسی مسائل پر اختلافات موجود ہیں۔ فرانسیسی وزیر خارجہ فیبیوس کا کہنا تھا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ ایک مضبوط معاہدے کا خواہاں ہے۔ جرمن وزیر خارجہ فرنک والٹر اسٹین میئر کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ اب بھی ایٹمی معاہدہ ہو سکتا ہے اگر اس میں ایران من پسند ردوبدل کی کوشش نہ کرے۔ ادھر ایرانی پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ ممکنہ ایٹمی معاہدے میں ناجائز مطالبات کو تسلیم نہیں کریں گے۔