Friday, April 19, 2024

حبیب کو مداحوں سے بچھڑے 4 برس بیت گئے

حبیب کو مداحوں سے بچھڑے 4 برس بیت گئے
February 25, 2020
لاہور ( 92 نیوز) ماضی کے نامور اداکار حبیب  کو اپنے مداحوں سے بچھڑے چارسال بیت گئے ، فلم لخت جگر سے کیریئر کا آغاز کرکے فلمی دنیا میں اپنا نام پیدا کرنے والے اداکار حبیب  لاہور میں سپرد خاک ہیں ۔ اداکار حبیب 1931 کو پٹیالہ میں پیدا ہوئے، وہ  قیام پاکستان کے وقت لاہورآگئے ،  فلمی صنعت میں بطور ہیرو متعارف ہوئے اور جلد ہی اپنا مقام بنانے میں کامیاب ہوگئے۔ جی دار، چن مکھنا، اور بشیرا جیسی کامیاب فلموں میں اداکاری کے ایسے جوہر دکھائے کہ ان کا نام فلم کی کامیابی کی ضمانت سمجھاجانے لگا ، اداکار حبیب نے فلم کے علاوہ ٹی وی ڈراموں میں بھی اداکاری کی اور ریڈیو پروگرام بھی کئے۔ ان کی فنی خدمات پر حکومت پاکستان کی طرف سے انہیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا،، حبیب الرحمٰن المعروف اداکار حبیب پچیس فروری دوہزار سولہ کو اپنے مداحوں کو افسردہ چھوڑ کر اس دار فان سے کوچ کرگئے ۔