Wednesday, April 24, 2024

حبیب طاہر کی رہائی کلبھوشن سے مشروط کرنا بھارتی افواہیں ہیں،دفترخارجہ

حبیب طاہر کی رہائی کلبھوشن سے مشروط کرنا بھارتی افواہیں ہیں،دفترخارجہ
September 19, 2019
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا دعویٰ کر رہاہے کہ لیفٹیننٹ کرنل(ر) حبیب طاہر بھارت کے زیر حراست ہیں اور ان کی رہائی کو بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو کی رہائی سے مشروط کیا جا رہا ہے ۔ دفتر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کرنل ریٹائرڈ حبیب طاہر کی بھارت میں زیرِ حراست ہونے اور معاملے کو کلبھوشن جادیو سے جوڑنے کے حوالے سے بھارتی میڈیا میں افواہیں سامنے آئی ہیں،ترجمان نے کہا کہ حبیب طاہر اپریل 2017میں نوکری کے لیے نیپال گئے جہاں سے لاپتا ہوگئے ، حبیب طاہر کے اہل خانہ کے مطابق انہوں نے سی وی یو این اور لنکڈان پر ڈالی تھی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ حبیب طاہر نے اہل خانہ کو اپنی اور بورڈنگ پاس کی تصاویر بھیجیں، انہوں نے ایئرپورٹ سے پیغام بھیجا وہ خیریت سے ہیں، لمبینی ایئرپورٹ بھارتی سرحد سے 5 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے ۔ ڈاکٹر فیصل کے مطابق تحقیقات سے معلوم ہوا مارک کا برطانوی موبائل نمبر جعلی تھا، مارک کا موبائل نمبر کمپیوٹر سے بنایا گیا تھا، جس ویب سائٹ سے رابطہ کیا گیا وہ بھارت سے کنٹرول ہورہی تھی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی حکومت سے بھی پتا لگانے کی درخواست کی تھی، حبیب طاہر سے متعلق بھارت کی جانب سے تاحال مثبت جواب نہیں ملا ۔کرنل (ر) حبیب طاہر کے اہل خانہ انتہائی پریشان ہیں، پاکستان ان کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔