Friday, March 29, 2024

حبیب جالب کی آج چھبیسویں برسی منائی جا رہی ہے

حبیب جالب کی آج چھبیسویں برسی منائی جا رہی ہے
March 12, 2019
لاہور ( 92 نیوز) 1928 میں پیداہونے والے انقلابی شاعر حبیب جالب 1947 میں تقسیم ہندپرپاکستان آئے۔ جالب نے آمریت کےخلاف لکھا ،خواتین کےساتھ حدود آرڈنینس کےخلاف سڑکوں پرمظاہرےبھی کئے۔ جالب کو کئی مرتبہ جیل میں سزا بھی کاٹنی پڑی،وہ اپنے مقامی انداز کی وجہ سے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالیتے تھے۔ وہ سرمایہ دارانہ، جاگیردارانہ اور سماجی و اقتصادی نظام کے خلاف بے باکانہ انداز میں آواز بلندکرتے تھے۔ ان کی نظمیں دستور اور مشیر آج بھی اتنی ہی مقبول ہیں جتنی اس وقت تھیں جب انہیں پہلی مرتبہ پڑھا گیا تھا۔ حبیب جالب کی انقلابی شاعری کااثر انکی اپنی زندگی پر بھی تھا، اپنی علالت پر اُس وقت کی وزیراعظم بے نظیر بھٹو سے ایک روپیہ تک لینے سے انکار کردیا۔ اپنی ترقی پسند شاعری سے لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والے حبیب جالب کاباغیانہ سفر 1993 میں آج کے دن اپنی تکمیل کوپہنچ گیا۔