Saturday, May 18, 2024

حبیب بنک کے سرکاری شیئرز کی1.2بلین ڈالر میں فروخت کی منظوری

 حبیب بنک کے سرکاری شیئرز کی1.2بلین ڈالر میں فروخت کی منظوری
April 11, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)حکومت نے حبیب بینک کے ساٹھ کروڑ حصص کی ایک ارب دو کروڑ ڈالر میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو فروخت کی منظوری دے دی ۔ کابینہ کی نجکاری کیلئے کمیٹی کی منظوری کے بعد نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر نے کہا کہ حبیب بینک میں حکومتی حصص کی فروخت کیلئےنجکاری کمیشن کومجموعی طورپرایک ارب ساٹھ کروڑ ڈالرکی پیشکشیں موصول ہوئیں ۔ پچاس غیرملکی اورچارسومقامی سرمایہ کاروں کو ایک سو اڑسٹھ روپے فی شیئر کے حساب سے بینک میں حکومت کے تمام شیئرفروخت کر دئیے جائیں گے سب سے زیادہ شیئرامریکی کمپنی لیزرڈکوملیں گے ۔