Thursday, March 28, 2024

حب: گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں آتشزدگی، 5مزدور جاں بحق

حب: گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں آتشزدگی، 5مزدور جاں بحق
January 9, 2017

کراچی (92نیوز) حب میں گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں ایک بار پھر آگ لگ گئی۔ آگ سے جھلس کر 5 مزدور جاں بحق ہو گئے۔ لاشیں سول اسپتال گڈانی منتقل کر دی گئی ہیں۔ جہاز پر کام کرنے والے 11 افراد لاپتہ ہیں۔ پولیس نے جہاز کے مالک رضوان دیوان کو حراست میں لے لیا۔ رضوان دیوان واقعہ کے بعد وقوعہ سے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔