Monday, September 16, 2024

حب ڈیم میں پانی کی سطح میں 9 فٹ اضافہ ،اہل کراچی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

حب ڈیم میں پانی کی سطح میں 9 فٹ اضافہ ،اہل کراچی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
August 6, 2016
کراچی(92نیوز)حب ڈیم میں پانی کی سطح میں بتدریج اضافے سے اہل کراچی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی بارشوں کے بعد ڈیم کی سطح میں نو فٹ سے زائد اضافہ ہوگیا۔ کراچی کو یومیہ بنیادوں پر ساڑھے تین کروڑ گیلن پانی کی فراہمی شروع کردی گئی۔ تفصیلات کےمطابق ابر کرم برسا تو سالوں سے سوکھے حب ڈیم میں سطح اب بہتر ہونے لگی جس سے اہل کراچی میں خوشی کی لہر دوڑ گی ۔ حب ڈیم کے کیچمنٹ ایریا میں بارشوں سے پانی کی سطح  میں نو فٹ تک اضافہ دیکھا گیا ہے واٹر بورڈ کے ذرائع کے مطابق  حب ڈیم  سے موٹریں ہٹادی گئی ہیں اور پانی کے بہاو کے ذریعے ہی پانی فراہم کیا جارہا ہے۔ شہر کو یومیہ بنیادوں پر ساڑھے 3 کروڑ گیلن پانی فراہم کیا جارہا ہے ۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ چند روز میں شہر کو ساڑھے چار کروڑ گیلن پانی یومیہ کی بنیاد پر فراہمی شروع کردی جائے گی ۔ کراچی سے بیالیس کلومیٹر دور حب ڈیم کراچی کے ضلع غربی کو پانی فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ ڈیم میں قابل استعمال پانی کے ذخیرے کی گنجائش ساٹھ لاکھ ایکڑ فٹ ہے جس سے کراچی کو یومیہ بنیاد وں پر 100 ملین گیلن تک پانی فراہم کیا جاسکتا ہے ۔