Sunday, May 12, 2024

حب ڈیم میں نہاتے دو نوجوان ڈوب گئے

حب ڈیم میں نہاتے دو نوجوان ڈوب گئے
June 8, 2020

کراچی  ( 92 نیوز ) کراچی میں تفریحی مقامات پر نہانے پر پابندی کی شہریوں نے دھجیاں اڑا دیں ،  اتوارکی  چھٹی کے روز حب ڈیم میں پکنک منانے آنے والے دو افراد  ڈوب گئے۔

کراچی میں  تفریحی مقامات  پر جانے  کی پابندی کے باوجودایس او پیز کی کھلی خلاف ورزی  اور بے احتیاطی کا انجام حب ڈیم میں نہاتے ہوئے دو نوجوان ڈوب  گئے ۔

ریسکیو حکام کے مطابق ڈوبنے والے ایک شخص کی  30 سالہ عاطف اورجبکہ  دوسرے  کی شناخت32 سالہ  بابر کے نام سے ہوئی ہے ۔

اس سے پہلے کراچی میں گرمی کی شدت کے باعث لوگوں  کی بڑی  تعداد نے  حکب کینال کا رخ کیا تھا جہاں دو افراد نہاتے ہوئے  ڈوب  گئے۔