Friday, March 29, 2024

حب ڈیم سے کراچی کو پانی کی سپلائی بحال ہوتے ہی ٹینکرز مافیا سرگرم  

حب ڈیم سے کراچی کو پانی کی سپلائی بحال ہوتے ہی ٹینکرز مافیا سرگرم  
June 26, 2015
کراچی (92نیوز)حب ڈیم سےکراچی کوپانی کی سپلائی بحال ہوتےہی ٹینکرزمافیا سرگرم ہوگیا،کراچی جانےوالی نہروں سےپانی چوری کرناشروع کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال حب ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈلیول تک پہنچ جانےپرکراچی کوپانی کی فراہمی بندکردی گئی تھی۔ جس کےبعدضلع غربی  اوروسطی میں پانی کاشدیدبحران پیداہواتھااورپانی کی بوندبوندکوترسنےوالےشہری احتجاج پرمجبورہوگئےتھے۔ شہریوں کی جانب سےبارشوں کیلئےنمازاستقسااداکی گئی جوپرودگار کےحضورقبول ہوگئی اوربلوچستان کےمختلف علاقوں میں ابررحمت برس گئی۔ بارشوں سےحب ڈیم بھرناشروع ہواتوپانی کی سطح نوفٹ بلندہوگئی اورکراچی کوایک بارپھرپانی کی فراہمی کاآغازکردیاگیا۔ تاہم پانی پمپنگ اسٹیشن پہنچنےسےپہلےہی ٹینکرزمافیاکی نذرہوجاتاہے،ٹینکرزمافیارمضان المبارک جیسےبابرکت مہینےمیں بھی پانی چوری کرکےشیطانیت کاپرچارکررہاہے۔ اورتواورانتظامیہ اورپولیس بھی گھناونےعمل میں ٹینکرزمافیاکی پشت پناہی کررہےہیں۔ حب ڈیم سےپانی کی سپلائی بحال ہونےپرشہریوں میں پیداہونےوالی امیدکی لہرمایوسی میں تبدیل ہوگئی اوروہ ایک بارپھرٹینکرزمافیا کےہاتھوں یرغمال ہوگئے۔